ہنی ٹریپ کا اسکینڈل بے نقاب، ساہیوال سے لاہور تک بلیک میلنگ نیٹ ورک کی تہلکہ خیز کہانی سامنے آگئی

حسن کے جال میں پھنسا کر شہریوں کو لوٹنے والے اجعلی صحافی اور وکیل پر مشتمل گینگ گرفتار کرلیا گیا


سید مشرف شاہ November 28, 2026

لاہور سندر میں ہنی ٹریپ کا بڑا اسکینڈل بے نقاب ہوگیا جب کہ ساہیوال سے لاہور تک پھیلے بلیک میلنگ نیٹ ورک کی تہلکہ خیز کہانی سامنے آ گئی۔
 
حسن کے جال میں پھنسا کر شہریوں کو لوٹنے والے اجعلی صحافی اور وکیل پر مشتمل گینگ گرفتار کرلیا گیا، کرایہ پر اپارٹمنٹ لینے کی 6 ہزار کی ڈیل 30 ہزار میں پڑ گئی۔ 
 
مدعی مقدمہ  نے کہا کہ کمرے میں داخل ہوتے ہی 6 لڑکیوں اور 5 کارندوں نے شہری کو دبوچ لیا، نازیبا ویڈیوز بنا کربلیک میل کرتے ہوئے 01 لاکھ روپے کی ڈیمانڈ کی گئی، ملزمان شہری سے نقدی اور قیمتی موبائل لے کر فرار ہوگئے۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز  نے کہا کہ ون فائیوکال پر فوری رسپانڈ، سندر پولیس نے امتیاز علی اور قاسم علی کو گرفتار کر لیا۔

متن ایف آئی آر نے کہا کہ امتیاز علی خود کو وکیل ظاہر کرتا ہے، ہنی ٹریپ گینگ ساہیوال کے رہائشی امتیاز علی کی سرپرستی میں چلنے کا انکشاف ہوا،  ملزمان شہریوں کا قیمتی ڈیٹا چوری، ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتے تھے۔
 
ڈی آئی جی آپریشنز  فیصل کامران  نے کہا کہ صحافت اور وکالت جیسے معتبر پیشوں کو بدنام کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں،  شہری اجنبی افراد کے جھانسے میں آنے سے گریز کریں،  کسی بھی مشکوک صورتحال،واردات کی صورت میں فوری 15 پر اطلاع دیں۔