وفاقی حکومت کی نئی ایل پی جی پرائسنگ پالیسی کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری، جواب طلب 

جسٹس خادم حسین سومرو نے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کی درخواست پر نوٹس جاری کردیے


فیاض محمود November 28, 2026

اسلام آباد ہائیکورٹ نے  وفاقی حکومت کی نئی ایل پی جی پرائسنگ پالیسی کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری کر کے جواب طلب  کرلیا۔

عدالت نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا، اٹارنی جنرل سے 8 دسمبر کو معاونت طلب کرلی۔

جسٹس خادم حسین سومرو نے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کی درخواست پر نوٹس جاری کردیے، درخواست گزاروں نے نئی ایل پی جی پالیسی کو چیلنج کررکھا ہے۔