راولپنڈی: خالو نے 18 سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی  کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم گرفتار

مدعیہ مقدمہ نے کہا کہ ملزم میرا خالو ہے جس نے میرے ساتھ زیادتی کی


ویب ڈیسک November 28, 2026

راولپنڈی میں روات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 18 سالہ لڑکی سے  جنسی زیادتی  کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

مدعیہ مقدمہ نے کہا کہ ملزم میرا خالو ہے جس نے میرے ساتھ زیادتی کی، روات پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا، متاثرہ لڑکی کا میڈیکل پراسس کروایا جا رہا یے۔

ایس پی صدر نے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، خواتین سے زیادتی ناقابل برداشت ہے۔