فسادی جتھے کی شرپسندی ایک بارپھر بے نقاب ہو گئی، جہاں میرپورسے اہم سہولت کار کو گرفتار کرکے واکی ٹاکیزاورنقدی برآمد کرلی گئی ہے۔
میرپور میں سیکیورٹی حکام نے کارروائی کرتے ہوئے فسادی جتھے (کالعدم کمیٹی) کے اہم سہولت کار طارق محمود کو گرفتار کرلیا، جس کی نشاندہی پر گھر پر چھاپا مار کر واکی ٹاکیز اور 3 لاکھ روپے نقد برآمد کرلیے گئے۔
میرپور میں گرفتار سہولت کار طارق محمود فسادی جتھے کے اہم کارندے سعد انصاری کا قریبی ساتھی اور سہولت کار بتایا گیا ہے۔ طارق محمود کی نشاندہی پر حکام نے ایک گھر پر چھاپا مارا اور اس دوران گھر سے 4 واکی ٹاکیز اور 3 لاکھ روپے کی نقدی برآمد کرکے اپنے قبضے میں لے لی۔
طارق محمود نے دورانِ تفتیش راولا کوٹ میں فسادی جتھے کے رکن سعد انصاری کو رقم اور دیگر سامان پہنچانے کا انکشاف کیا۔ سہولت کار طارق محمود کے تفتیشی بیان کے مطابق سعد انصاری کی ہدایت پر رقم اور دیگر سامان راولا کوٹ منتقل کیا جاتا تھا۔
طارق محمود کے مطابق برطانیہ میں مقیم وسیم انصاری بھی اسے رقم بھیجتا تھا، جو شرپسندی کے لیے راولا کوٹ منتقل کی جاتی تھی۔