افغانستان میں اسکول کے قریب خوفناک دھماکا، 7 طلبہ جاں بحق، 97 زخمی

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور تحقیقاتی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں


ویب ڈیسک November 28, 2026

افغانستان کے مشرقی صوبے کنڑ میں اسکول کے قریب ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 7 طلبہ جاں بحق اور 97 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکا صوبے کنڑ میں ایک اسکول کے قریب ہوا۔ افغان حکام نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ دھماکا اسکول کے نزدیک کان کنی کرنے والی کمپنیوں کے ایک ڈپو میں ذخیرہ کیے گئے بارودی مواد میں ہوا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور تحقیقاتی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جبکہ دھماکے کی وجوہات اور دیگر پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کنڑ کے اسپتال کے سربراہ مولاداد نے بتایا کہ ہلاکتوں اور زخمیوں کے حوالے سے جاری کیے گئے اعداد و شمار ابتدائی ہیں۔ ان کے مطابق مزید معلومات سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد میں تبدیلی ہوسکتی ہے۔