شمالی وزیرستان:
شمالی وزیرستان کے علاقہ میرعلی میں پاک فوج کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے علاقہ مکینوں کا طبی معائنہ کرنے کے ساتھ انہیں مفت ادویات بھی فراہم کیں۔
پاک فوج کی طرف سے شمالی وزیرستان کے علاقے حیدر خیل اور مسکی کے مستحق خاندانوں میں راشن بھی تقسیم کیا گیا۔
گاؤں حیدرخیل میں 70 سے زائد مستحق خاندانوں میں راشن پیکجزتقسیم کئے گئے، مسکی گاؤں میں بھی 60 سے زائد خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔
شمالی وزیرستان کے عوام کی طرف سے پاک فوج کی جانب سے مستحقین کیلئے امدادی اقدامات کو بھرپور سراہا جارہا ہے۔