موبائل فون کی سیکیورٹی سے متعلق ایک اہم پہلو یہ ہے کہ بعض اوقات صارف کو علم ہوئے بغیر اس کی کالز یا دیگر سروسز کسی دوسرے نمبر پر منتقل کی جاسکتی ہیں۔ اس نوعیت کی ممکنہ صورتحال سے آگاہ ہونے کےلیے آپ کال فارورڈنگ کی جانچ اور اسے بند کرنے کا طریقہ معلوم ہونا چاہیے۔
کال فاورڈنگ چیک کرنے کےلیے موبائل فون کے ڈائل پیڈ پر جا کر *#67# درج کریں اور کال کا بٹن دبائیں۔ اس کے بعد اسکرین پر ایک رپورٹ ظاہر ہوگی، جس میں بتایا جاسکتا ہے کہ کون سی کال فارورڈنگ سروس فعال ہے یا کس نمبر پر کال منتقل ہورہی ہے۔
اگر کوئی سروس غیر ارادی طور پر کسی دوسرے نمبر پر فارورڈ ہورہی ہو تو صارف کی کالز یا بعض تصدیقی معلومات غلط ہاتھوں میں پہنچنے کا خدشہ پیدا ہوسکتا ہے۔ تاہم یہ بات ذہن میں رکھنا ضروری ہے کہ کال فارورڈنگ کا فعال ہونا بذات خود فون ہیک ہونے کا ثبوت نہیں ہوتا۔
تمام کال فارورڈنگ سیٹنگز ختم کرنے کے لیے ڈائل پیڈ پر ##002# درج کرکے کال کی جاسکتی ہے۔ اس کے بعد نیٹ ورک کی جانب سے متعلقہ سروسز بند ہونے کی تصدیق کا نوٹیفکیشن موصول ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ ان کوڈز کا نتیجہ موبائل نیٹ ورک اور آپریٹر کے مطابق مختلف ہوسکتا ہے۔ اس لیے اگر صارف کو کسی غیر معمولی فارورڈنگ یا مشکوک سرگرمی کا شبہ ہو تو اپنے موبائل نیٹ ورک کے کسٹمر سروس مرکز سے بھی تصدیق کرلینی چاہیے۔