پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو ایک اور شکست کا سامنا، پاکستان کی دونوں ٹیمیں عمان ٹیم اسنوکر ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق عمان میں جاری مین اینڈ ٹیم اسنوکر ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان کی دونوں ٹیموں پاکستان 1 اور پاکستان 2 نے کوارٹر فائنل مقابلے جیت لیے۔
رانا عرفان اور مبشر رضا پر مشتمل پاکستان 2 نے بھارت کے خلاف کلین سویپ فتح اپنے نام کی، فاتح ٹیم نے بھارت 2 کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔
دوسری جانب سابق عالمی چیمپین محمد آصف اورانٹرنیشنل کیوسٹ محمد اسجد پر مشتمل پاکستان 1 ٹیم نے دوسرے کوارٹر فائنل میں اعصاب شکن مقابلے کے بعد سعودی عرب کو 2-3 سے مات دے کر فائنل فور مرحلہ میں قدم رکھ دیا۔
قبل ازیں دوسرے دن راؤنڈ مقابلوں میں پاکستان 1 نے بنگلہ دیش اور ایران کو مات دی جبکہ پاکستان 2 نے میزبان عمان کے بعد قطر کو ٹھکانے لگایا۔