پاکستانی ٹیلی وژن کی معروف اداکارہ ماریہ ملک نے اپنے چھوٹے بھائی کے انتقال کی افسوس ناک خبر سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں مداحوں اور چاہنے والوں سے مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کرنے کی درخواست کی۔
ماریہ ملک عام طور پر اپنی نجی اور خاندانی زندگی کو سوشل میڈیا سے دور رکھتی ہیں اور اپنے عزیزوں سے متعلق بہت کم معلومات شیئر کرتی ہیں۔ تاہم اس مرتبہ انہوں نے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے چھوٹے بھائی دنیا سے رخصت ہوگئے ہیں۔
اداکارہ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ وہ انتہائی بوجھل دل کے ساتھ اپنے پیارے چھوٹے بھائی کے انتقال کی اطلاع دے رہی ہیں۔ انہوں نے سب سے درخواست کی کہ مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کریں، اللہ تعالیٰ انہیں معاف فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

ماریہ ملک نے اپنے بھائی کی کوئی تصویر یا مزید ذاتی تفصیلات شیئر نہیں کیں۔ ان کی پوسٹ کے بعد مداحوں، دوستوں اور شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ساتھیوں نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت جبکہ اہل خانہ کے لیے صبر کی دعائیں کیں۔