بھارتی شہر ممبئی کے مصروف ریلوے اسٹیشن گھاٹ کوپر پر ایک بزرگ خاتون کو تشدد اور زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ خاتون اپنی جوان بیٹی کے ساتھ کام سے واپس گھر جانے کے لیے اسٹیشن پر آئی تھیں۔
رات گئے ٹرین کے انتظار کے دوران وہ واش روم کی طرف گئیں جہاں ایک نوجوان نے مبینہ طور پر ان کا پیچھا کیا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد وہاں سے فرار ہو گیا۔
متاثرہ خاتون نے ہمت کر کے باہر آ کر اپنی بیٹی کو واقعے سے آگاہ کیا جس کے بعد ریلوے پولیس کو اطلاع دی گئی۔
واقعے کے بعد پولیس نے اسٹیشن اور اطراف میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ کا جائزہ لیا جس میں ملزم کو میٹرو اسٹیشن کی جانب جاتے ہوئے دیکھا گیا۔
اس بنیاد پر ریلوے پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے کئی خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں اور ملزم کو گھاٹ کوپر ویسٹ کے علاقے سے حراست میں لے لیا۔
حکام کے مطابق ملزم پیشے کے اعتبار سے درزی ہے اور شبہ ہے کہ وہ نشے کی حالت میں تھا۔ متاثرہ خاتون کو طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
واضح رہے کہ مودی سرکار میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور ہندوستان کو عالمی سطح پر ریپستان کہا جانے لگا ہے جہاں گاؤ ماتا کے نام پر گائے تو محفوظ ہیں لیکن جیتی جاگتی عورت کی عزت محفوظ نہیں۔