کراچی، فوارہ چوک پر سندھ ترقی پسند پارٹی کا جلسہ، ریڈ زون میں کنٹینرز پہنچا دیے گئے

گورنر ہاؤس سے میٹروپول تک مختلف مقامات پر کنٹینرز رکھ دیے گئے ہیں


محمد شاہ میر خان November 29, 2026

کراچی:

شہر قائد میں آج اتوار 29 نومبر کو سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے فوارہ چوک پر جلسے کے اعلان کے بعد ریڈ زون میں سیکیورٹی انتظامات سخت کرتے ہوئے رات گئے بڑی تعداد میں کنٹینرز پہنچا دیے گئے۔

گورنر ہاؤس سے میٹروپول تک مختلف مقامات پر کنٹینرز رکھ دیے گئے ہیں جبکہ گورنر ہاؤس روڈ کو بھی کنٹینرز لگا کر جزوی طور پر بند کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب ٹریفک پولیس نے جلسے اور ممکنہ ٹریفک دباؤ کے پیش نظر شہریوں کے لیے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا ہے۔