کیڈٹ کالج کوہاٹ میں یومِ والدین کی مناسبت سے پروقار تقریب کاانعقاد کیا گیا۔
جی اوسی کوہاٹ نےتقریب میں بطورمہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر طلبہ نے مہمانِ خصوصی کو سلامی پیش کی۔
تقریب میں طلبہ نے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں،نظم وضبط اورتربیت کا عملی مظاہرہ کیا، جس سے طلبہ کی صلاحیتوں اور کالج کے اعلیٰ تعلیمی و تربیتی معیار بھی اجاگر ہوتا ہے۔ تقریب میں طلبہ کی کامیابیوں میں والدین کے کردارکو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیاگیا۔
نمایاں تعلیمی اورغیر نصابی کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات اور اعزازات بھی تقسیم کیے گئے۔ جی اوسی کوہاٹ نے طلبہ کو تعلیم پرخصوصی توجہ دینے اورمحنت و لگن سے اہداف حاصل کرنے کی تلقین کی۔