محمود آباد میں گیس لیکج کے باعث گھر میں ہونے والےدھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق ہفتے کی شب محمود آباد میں گیس لیکج کے باعث گھر میں ہونے والےدھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ 6 بجکر 46 منٹ پر ہوا ، دھماکے سے قبل سڑک پر آمد و رفت معمول کے مطابق ہوتی تھی اچانک زوردار دھماکہ ہوتا ہے اور آگ نکلتی ہےہر طرف دھواں پھیل جاتا ہے۔
ایک رکشہ قریب سے ہی گزر رہا ہوتا ہے وہ دوبارہ ٹرن کر لیتا ہے شہری اور جانور بھی اپنی جان بچا کر دوسری طرف بھاگتے ہیں، دھماکے کے چند منٹ بعد شہریوں کا رش لگتے دیکھا جا سکتا ہے۔
دھماکے کے نتیجے میں گھر مکمل طور پر منہدم ہو گیاحادثے میں خاتون سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے۔۔۔