کراچی؛ لیاری میں زیر تعمیر عمارت کی چھت گرنے سے دو مزدور زخمی

چھت گرنے کا واقعہ تعمیراتی کام کے دوران پیش آیا، ریسکیو حکام


ساجد رؤف November 29, 2026

کراچی:

لیاری کے علاقے چاکیواڑہ، گل محمد لین کے قریب زیر تعمیر عمارت کی چھت گرنے سے دو مزدور زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق چھت گرنے کا واقعہ تعمیراتی کام کے دوران پیش آیا۔

زخمی مزدوروں کی شناخت 58 سالہ جنت گل اور 55 سالہ ساز محمد کے نام سے ہوئی، دونوں زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔