مظفرآباد:
آئی جی آزاد کشمیر پولیس لیاقت علی نے فسادی جتھے کی کھلی دہشت گردی کو بے نقاب کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فسادی جتھے کے مسلح عناصر اسلحے کے زور پر آزاد جموں و کشمیر کے معصوم شہریوں پر ظلم و جبر کرنے لگے۔
آئی جی آزاد کشمیر پولیس لیاقت علی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فسادی جتھے کے مسلح عناصر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو فائرنگ کا نشانہ بنا رہے ہیں، کالعدم تنظیم (فسادی جتھے) کے شرپسند معصوم شہریوں پر بھی ظلم و تشدد کی انتہا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فسادی جتھے کی تمام تر انتشاری کارروائیوں کے باوجود کہا جاتا ہے کہ اس مسئلے کا سیاسی حل نکالا جائے، زندہ شخص کا پیٹ چاک کرنے اور معصوم شہریوں پر تشدد کرنے والے مسلح عناصر کا سیاسی حل کیا ہوگا۔
آئی جی پولیس آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ جن اہلکاروں پر کالعدم فسادی جتھے کے شرپسند حملے کر رہے ہیں ان پر کوئی نام نہاد غیر ملکی میڈیا بات نہیں کر رہا۔