اسلام آباد:
فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نیشنل مینز اور ویمنز باسکٹ بال چیمپین شپ کا آغاز (منگل) سے پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہوگا۔
فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اوج ظہور کے مطابق پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام منعقدہ پانچ روزہ ایونٹ میں مردوں کی کیٹیگری میں ٹاپ آٹھ ٹیمیں واپڈا، آرمی، ایئر فورس ، پی او ایف، پولیس، لاہور، راولپنڈی اور کراچی کوالیفائی کرنے کے بعد ایکشن میں دکھائی دیں گی۔
ویمنز ایونٹ میں واپڈا، نیوی، پولیس، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور، ہزارہ، کراچی، ملتان اور کوئٹہ مدمقابل ہوں گی۔
اوج ظہور نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ چیمپئن شپ کے سیمی فائنل چار دسمبر کو ہوں گے جبکہ فائنل پانچ دسمبر کو کھیلا جائیگا۔