لاہور میں چھ دسمبر کو پاکستان اور ایران کے پہلوان آمنے سامنے ہوں گے

ایرانی پہلوان لاہور میں دیسی کشتی کی تربیت کے لیے پہنچ گئے


محمد یوسف انجم November 29, 2026
رستم پاکستان دنگل کے فاتح پہلوان کو پانچ لاکھ روپے انعام کے ساتھ گرز بھی پیش کیا جائے گا فوٹو: فائل

لاہور:

لاہور میں چھ دسمبر کو شیڈول دنگل میں پاکستان اور ایران کے پہلوان آمنے سامنے ہوں گے۔

ایرانی پہلوان لاہور میں دیسی کشتی کی تربیت کے لیے پہنچ گئے۔ ایرانی پہلوانوں کا  اکھاڑے میں پہنچنے پر صدر ضلع لاہور ریسلنگ  ایسوسی ایشن مہر اکرم پہلوان نے استقبال کیا۔

مہمان پہلوانوں نے  تربیت کرتے ہوئے پاکستانی پہلوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں داؤ پیچ بھی سکھائے۔

ایرانی پہلوان مہراب کریمی کا چھ دسمبر کو شہزاد پچار پہلوان سے مقابلہ ہوگا۔ دانیال نظری اور شہروز پہلوان اکھاڑے میں اتریں گے۔