پاکستان کے پہلے خلا باز محمد ذیشان علی چین کے تیان گونگ خلائی اسٹیشن سے زمین پر واپس پہنچ گئے، شین ژو 23 نے خلائی جہاز خلائی اسٹیشن سے الگ ہوکر تینوں خلا بازوں کو لے کر شمالی چین میں زمین پر کامیاب لینڈنگ کی ۔
سپارکو کے مطابق شین ژو 23 نے 29 نومبر کو بیجنگ کے مقامی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 42 منٹ پر خلائی اسٹیشن سے کامیاب علیحدگی اختیار کی تھی۔
روانگی سے قبل خلا بازوں نے سائنسی تجربات سے متعلق ڈیٹا منتقل کرنے سمیت اسٹیشن کے انتظامی امور اور ریکارڈ کی تکمیل کی۔

چینی خلا باز ژانگ ژی یوان، لی جیا ینگ اور پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی اب زمین پر پہنچ گئے ہیں۔ ذیشان علی 25 نومبر کو چینی خلا بازوں کے ہمراہ تیان گونگ خلائی اسٹیشن پہنچے تھے اور وہاں پہنچنے والے پہلے غیر ملکی خلا باز بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
چینی میڈیا کے مطابق تینوں خلابازشمالی چین میں واقع ڈونگ فینگ لینڈنگ سائٹ پراترے جبکہ خلابازوں کی بحفاظت واپسی کیلئے زمینی کنٹرول ٹیمیں آئندہ مراحل کی نگرانی کررہی ہیں۔
تینوں خلانوردوں کا سائٹ پر ہی عملہ طبی معائنہ کر رہا ہے۔
تینوں خلابازوں نے5 روزہ مشن کے دوران کامیاب تجربات کئے لینڈنگ کیپسول سے خلابازوں کونکالاجا رہا ہے, چینی اسٹاف خلابازوں کو لینے کیلئے ڈونگ فنگ لینڈنگ سائٹ پرموجود ہے۔