اسلام آباد:
پاکستان اسٹیل ملز بندش کے بعد بھی خزانے پر بوجھ، 5 سال میں88 ارب روپے سے زائد نقصان،ملازمین کی تعداد 8618 سے کم ہو کر396 رہ گئی۔
ایکسپریس کو موصول دستاویز کے مطابق پاکستان اسٹیل ملز کی گزشتہ 5سال کے دوران مجموعی آمدن58.15 ارب روپے، اخراجات 146.544ارب روپے رہے، جون2015ء سے بندش کے باوجود ملازمین کی تنخواہوں، طبی سہولیات، قرضوں کی ادائیگی، یوٹیلٹی بلز اور اثاثوں کی دیکھ بھال پر اخراجات جاری ہیں۔
دستاویزات کے مطابق2024ء میں اسٹیل ملز کی مجموعی آمدن 7.393 ارب ، اخراجات 35.216 ارب روپے،2023ء میں آمدن5.649 ارب، اخراجات33.107ارب روپے ، 2022ء میں آمدن35.49 ارب، 2021ء میں7.132 ارب روپے رہے۔
دستاویز کے مطابق2024-25 میں پاکستان اسٹیل ملز کے کیش ڈیولپمنٹ قرضے108 ارب روپے ، بینکوں کے قرضے 40 ارب روپے سے تجاوز کر چکے، جولائی 2025 میں روس کیساتھ سٹیل ملز کی بحالی، توسیع اور جدید خطوط پر استوار کرنے پر معاہدہ ہوا تھا۔
دستاویز کے مطابق اسٹیل ملز ملازمین کی تعداد2020ء میں8618 تھی، جون2026ء میں کم ہو کر396 رہ گئیترجمان شہزاد علی نے بتایا کہ حکومت اسٹیل ملز کا معاملہ جلد نمٹانے پر کام کر رہی، بڑی تعداد میں ملازمین فارغ یا یومیہ اجرت پر منتقل ہو چکے۔