اورکزئی میںجھڑپ 8شدت پسند ہلاک اہلکار زخمی

طالبان کامتعدد اہلکاروں کی ہلاکت کا دعویٰ، وانا سے 6مزدوروں کو اغوا کرلیا گیا۔


Numaindgan Express September 26, 2012
طالبان کامتعدد اہلکاروں کی ہلاکت کا دعویٰ، وانا سے 6مزدوروں کو اغوا کرلیا گیا. فوٹو: اے ایف پی

KARACHI: اورکزئی ایجنسی کے علاقہ برلاس میں سکیورٹی فورسز اورشدت پسندوں میں جھڑپوں کے دوران ایک اہلکار شدید زخمی ہو گیا، جوابی کارروائی میں8شدت پسند مارے گئے ۔

آن لائن کے مطابق جھڑپ فورسز کا ایک دستہ معمول کی گشت پر تھا کہ شدت پسندوںنے دو اطراف سے فائرنگ شروع کر دی جس سے سپاہی عمرگل شدیدزخمی ہو گیا، جوابی کارروائی میں 8شدت پسند ہلاک اورتین زخمی ہوگئے ۔ دوسری جانب تاریک دیرکلے میں سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدارمیںبارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔ طالبان ترجمان نے جھڑپ میں متعدد اہلکاروں کے مارے جانے کا دعویٰ کیا ہے ۔نمائندہ ایکسپریس کے مطابق وانا کے علاقہ اینزر میں قائم لیبر کیمپ سے ایف ڈبلیو او کے زیر اہتمام بنائی جانے والی سڑک کے6 پرائیویٹ مزدوروں کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا، پولیٹیکل انتظامیہ نے واقعہ کی تصدیق کردی تاہم اب تک کسی نے ذمے داری قبول نہیں کی۔

ہنگوٹل روڈ پر موٹرسائیکل سواروں نے وین پر فائرنگ کرکے ایک شخص آصف ولد معین کوقتل جکہ چارکوزخمی کر دیا۔نمائندہ خصوصی کے مطابق دہشت گردی کے باعث گھر چھوڑنے والے جنوبی وزیرستان کے متاثرین کی چھٹے مرحلے کے تحت واپسی شروع ہو گئی ۔ بریگیڈیئر محمد اصغر نے متاثرین کو روانگی پر فورٹ ٹانک کے مقام پر الوداع کیا اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ پاک آرمی علاقہ کی ترقی اور خوشحالی کیلیے انتھک کوششیں جاری رکھے گی ، اس مرحلہ میں 1753 افراد پر مشتمل 395 خاندانوں کو فورٹ سے روانہ کیا گیا۔