امریکی ریاست مشی گن سے سینیٹ کے امیدوار عبدالسید کا کہنا ہے کہ ان کی توجہ امریکی سینیٹ کے لیے منتخب ہونے والے پہلے مسلمان رکن بننے کے اعزاز کے بجائے اپنے پالیسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے پر مرکوز ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالسید نے کہا کہ ان کی کامیابی سے یہ پیغام جائے گا کہ امریکا اتنا وسیع ملک ہے جہاں ہر پس منظر اور طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے جگہ موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی جیت ان نوجوانوں کے لیے بھی حوصلہ افزائی کا باعث بنے گی جنہوں نے سیاسی بیان بازی کے دوران مسلمانوں اور دیگر اقلیتی گروہوں کو تنقید اور نشانہ بنتے دیکھا ہے۔
عبدالسید کا کہنا تھا کہ وہ اپنی انتخابی مہم میں شناخت سے زیادہ پالیسیوں اور عوامی مسائل کو اہمیت دے رہے ہیں اور ان کا اصل مقصد اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھانا ہے۔