17نومبر کو 8 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کرانے کا اعلان کردیا گیا

یہ نشستیں دہری شہریت پر سپریم کورٹ کی طرف سے نااہل قراردئیے جانے والے ارکان اسمبلی کی وجہ سے خالی ہوئی تھیں


ویب ڈیسک September 26, 2012
الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی الیکشن کے لئے کاغذات نامزدگی آٹھ اور نو اکتوبر کو جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے 17 نومبر کو آٹھ خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کرانے کا اعلان کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی الیکشن کے لئے کاغذات نامزدگی آٹھ اور نو اکتوبر کو جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

یہ نشستیں دہری شہریت پر سپریم کورٹ کی طرف سے نااہل قراردئیے جانے والے ارکان اسمبلی کی وجہ سے خالی ہوئی تھیں۔ ان نشستوں پر اب 17 نومبر کو پولنگ ہوگی۔

مقبول خبریں