جلد ہی قومی کرکٹ ٹیم میں دوبارہ جگہ بنا لوں گا عمر گل

ٹیسٹ سمیت تینوں فارمیٹس کے لیے مکمل فٹ ہوں، سینئر فاسٹ بولر کا دعویٰ


Sports Reporter September 27, 2014
ٹیسٹ سمیت تینوں فارمیٹس کے لیے مکمل فٹ ہوں، سینئر فاسٹ بولر کا دعویٰ۔ فوٹو: فائل

RAWALPINDI: آسٹریلیا سے سیریز کیلیے قومی اسکواڈ میں جگہ نہ بنا سکنے والے فاسٹ بولر عمر گل نے کہا ہے کہ میں ٹیسٹ سمیت تینوں فارمیٹس کی کرکٹ کے لیے مکمل فٹ ہوں،جلد ہی قومی ٹیم میں دوبارہ جگہ بنا لوں گا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر گل نے کہا کہ میں متحدہ عرب امارات میں ہونے والی سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم میں عدم شمولیت پر ہر گز دل برداشتہ نہیں ہوا، ماضی میں میری کارکردگی اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ میچ وننگ بولر ہوں، مسلسل انجریز کے حوالے سے سوال پر عمر گل نے کہا کہ گذشتہ عرصے کے دوران مجھے بعض مسائل کا سامنا رہا لیکن میں نے بھر پور محنت کرکے فٹنس حاصل کرلی ہے۔

جاری ایونٹ میں بھی اپنے بھر پور ردھم کے ساتھ بولنگ کر رہا ہوں،قومی اسکواڈ میں شامل نہ کیے جانے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ اس ضمن میں سلیکٹرز ہی زیادہ بہتر جواب دے سکتے ہیں لیکن میں قطعی طور پر نا امید نہیں ہوا، ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر کے قومی ٹیم میں جگہ بناؤں گا، عمر گل نے کہا کہ جس دن میں نے یہ سمجھا کہ قومی ٹیم پر بوجھ ہوں اسی روز باوقار انداز میں ریٹائر ہو جاؤں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں