پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی جاوید نسیم نے’’گو خٹک گو‘‘ کا نعرہ لگا دیا

5 اکتوبر کو تحریک انصاف حکومت اور اس میں شامل وزرا کی کرپشن کے خلاف دھرنادوں گا، جاوید نسیم کا اعلان


Numainda Express October 05, 2014
خیبرپختونخوا حکومت تحریک انصاف کے منشور پر عمل درآمد نہیں کررہی۔ فوٹو : این این آئی

PESHAWAR: تحریک انصاف کے رکن خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی جاوید نسیم نے اپنی ہی حکومت کے خلاف علم بغاوت بلند کرتے ہوئے ''گوخٹک گو'' کا نعرہ لگادیا۔

پشاور پریس میں رکن اسمبلی جاوید نسیم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف نے جومنشور دیاتھا خیبرپختونخوا حکومت اس پرعمل درآمدنہیں کررہی جبکہ حکومت میں ایسے افرادکو بطوروزرا شامل کیا گیاہے جوکرپٹ ہیں اور جن کی وجہ سے پارٹی بدنام ہورہی ہے۔

جاوید نسیم نے کہا کہ وہ 15 اکتوبر کواپنے ساتھیوں کے ہمراہ جی ٹی روڈ پر تحریک انصاف حکومت اور اس میں شامل وزراکی مبینہ کرپشن کے خلاف دھرنادیں گے جو کہ غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں