رنبیر کپور فلم ”جگا جاسوس“ میں 19 سالہ لڑکے کا کردار ادا کریں گے

ویب ڈیسک  منگل 7 اکتوبر 2014
فلم میں دونوں اسٹارز کی عمریں  اپنے کردار کے مطابق  نظرآئے اس  کے لئے ایک خاص قسم کا میک اپ کیا جائے گا،بھارتی میڈیا۔  فوٹو: فائل

فلم میں دونوں اسٹارز کی عمریں اپنے کردار کے مطابق نظرآئے اس کے لئے ایک خاص قسم کا میک اپ کیا جائے گا،بھارتی میڈیا۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اپنی نئی فلم ”جگا جاسوس“ میں 19 سالہ لڑکے کا کردار ادا کریں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 32 سالہ رنبیر کپور اپنی نئی آنے والی فلم ”جگا جاسوس“ میں  19 سالہ لڑکے کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جب کہ ان کے مدمقابل 30 کترینہ کیف ایک 22 سالہ لڑکی کا کردار ادا کرکے اپنا جادو جگائیں گی۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ فلم میں دونوں اسٹارز کی عمریں  اپنے کردار کے مطابق  نظرآئے اس کے لئے ایک خاص قسم کا میک اپ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ معروف ہدایت کار انوراگ باسو کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ”جگا جاسوس“ میں رنبیر اور کترینہ کے ساتھ ساتھ گوندا بھی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔