کراچی حصص مارکیٹ میںمندی42 پوائنٹس گرگئے

انڈیکس15357ہوگیا،51فیصد حصص کی قیمتوںمیںکمی،8 ارب65 کروڑ کا نقصان


Business Reporter September 28, 2012
انڈیکس15357ہوگیا،51فیصد حصص کی قیمتوںمیںکمی،8 ارب65 کروڑ کا نقصان. فوٹو: اے ایف پی/ فائل

لاہور: غیریقینی سیاسی ومعاشی صورتحال، آئی ایم ایف سے قرضوں کے پروگرام کیلیے مذاکرات میں تاخیر کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو بھی اتارچڑھائو کے بعد مندی کے بادل چھائے رہے۔

مندی کے باعث51.51 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے مزید8 ارب65 کروڑ23 لاکھ35 ہزار152 روپے ڈوب گئے، ٹریڈنگ کے دوران مقامی کمپنیوں اور میوچل فنڈز کی سرمایہ کاری سے ایک موقع پر15400 کی حد ایک بارپھر بحال ہوگئی تھی۔

لیکن غیرملکیوں، بینکوں ومالیاتی اداروں، این بی ایف سیز ، انفرادی سرمایہ کاروںاور دیگر آرگنائزیشنز کی فروخت سے بحال شدہ حد گرگئی،کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 41.83 پوائنٹس کمی سے15357.59 ہوگیا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس29.24 پوائنٹس گھٹ کر12929.19 اور کے ایم آئی30 انڈیکس 62.67 پوائنٹس کمی سے 27197.45 ہوگیا۔

کاروباری حجم بدھ کی نسبت5 فیصد زائد رہا ،مجموعی طور پر8 کروڑ66 لاکھ28 ہزار770 حصص کے سودے ہوئے، کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ 330 کمپنیوں تک محدود رہا جن میں139 کے بھائو میں اضافہ، 170 کے داموں میں کمی اور21 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مقبول خبریں