ورلڈکپ اسکواڈ کیلئے پین ٹنگولر کپ میں پرفارمنس جانچی جائے گی

11جنوری کو ٹیم کا اعلان، ابتدائی 30 کھلاڑیوں کی فہرست دسمبر میں تیار ہوگی


Sports Reporter October 10, 2014
11 جنوری کو ٹیم کا اعلان، ابتدائی 30 کھلاڑیوں کی فہرست دسمبر میں تیار ہوگی۔ فوٹو: فائل

آئی سی سی ورلڈ کپ کیلیے حتمی اسکواڈ کا انتخاب قومی پین ٹنگولر ٹورنامنٹ میں کارکردگی کی بنیاد پر ہوگا۔

28 دسمبر سے 28 جنوری تک ڈومیسٹک مقابلوں میں 75 کرکٹرز کی فارم اور فٹنس جانچی جائیگی۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2015 میں شرکت کرنیوالے تمام ملکوں کیلیے حتمی اسکواڈز کی فہرستیں جمع کرانے کی ڈیڈ لائن 10 جنوری مقرر کی ہے، پی سی بی نے میگا ایونٹ کی تیاری کیلیے پین ٹنگولر ون ڈے ٹورنامنٹ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے، 28 دسمبر سے 28جنوری تک شیڈول ڈومیسٹک مقابلوں کیلیے ملک بھر کے سرفہرست 75 کرکٹرز پر مشتمل 5 ٹیمیں تشکیل دی جائینگی، سلیکٹرز کھلاڑیوں کی فارم اور فٹنس کا بغور جائزہ لینے کے بعد 11 جنوری کو 15رکنی حتمی اسکواڈ کا اعلان کرینگے۔

ہائی پروفائل ٹورنامنٹ میں 4 صوبائی جبکہ وفاق کے زیر انتظام علاقوں پر مبنی ایک ٹیم شامل ہو گی، فاٹا اور قبائلی علاقوں کے کھلاڑیوں پر مشتمل ایک اضافی ٹیم کو بھی ایونٹ کا حصہ بنایا جاسکتا ہے، تاہم فی الحال اس بارے میں حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا کیونکہ خیبر پختونخوا کا اسکواڈ پہلے ہی موجود ہوگا۔ پین ٹنگولر ٹورنامنٹ میں شرکت کرنیوالے کھلاڑیوں کو بہترین معاوضے بھی دیے جائینگے۔

قبل ازیں ابتدائی 30 رکنی اسکواڈ دسمبر میں ہی آئی سی سی کو بھیج دیا جائیگا، ذرائع کے مطابق اس میں نظر انداز کیے جانیوالے سینئر کھلاڑیوں شعیب ملک، کامران اکمل اور عمران فرحت کی شمولیت کا بھی امکان ہے۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز سے ہم آہنگی کیلیے منتخب کھلاڑی 18 جنوری کو ہی وطن سے روانہ ہو جائینگے، کیویز کیخلاف 2 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے ساتھ دونوں میزبان ملکوں میں ڈومیسٹک اور مقامی کلبز کیخلاف پریکٹس میچ بھی کھیلیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں