عمران کوغریبوں کامذاق اڑانے کا حق نہیںشرجیل میمن

عوام ثابت کردینگے کہ عمران کاخیالی پلاؤاوربدتمیزی بھرا نظام نہیں چاہیے، شرجیل میمن


Staff Reporter October 15, 2014
18 اکتوبر کا جلسہ صوبوں میں ہم آہنگی اوروفاق کی مضبوطی کی علامت ہوگا، شرجیل میمن۔ فوٹو: فائل

سندھ کے وزیراطلاعات وبلدیات اورپیپلزپارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ18اکتوبر کوکراچی میں ہونے والے جلسے میں جیالے، بھٹوشہیدکے فلسفے پرعمل کرنے والے عوام اورجمہوریت کے دیوانے شریک ہوں گے ۔

عمران خان کوکوئی حق نہیں پہنچتاکہ وہ غریب عوام کامذاق اڑائیں،جلسہ صوبوں میں ہم آہنگی اوروفاق کی مضبوطی کی علامت ہوگا۔منگل کی شب مزار قائد سے متصل جلسہ گاہ کے دورے کے بعدمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ18 اکتوبر کاجلسہ ملک میں ایک نئی تاریخ رقم کرے گااور کراچی سمیت ملک بھرمیں ہونے والے جلسوں کا ریکارڈتوڑدے گا،جلسہ گاہ میں انسانوں کاٹھاٹیں مارتاسمندر ہوگااورعوام یہ بات ثابت کریں گے کہ وہ اس ملک میں حقیقی جمہوریت کیلیے جانوں کے نذرانے دینے والے بھٹو خاندان کے ساتھ ہیں۔

انھوں نے کہا کہ لاکھوں جیالے جلسے میں شریک ہوکرثابت کردیں گے کہ انھیں قائد اعظم، ذوالفقار علی بھٹو شہیداور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا پاکستان چاہیے نا کہ عمران خان کا خیالی پلاؤاوربدتمیزی بھرا نظام،18 اکتوبر کا جلسہ صوبوں میں ہم آہنگی اوروفاق کی مضبوطی کی علامت ہوگا۔اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی مکیش کمار چاؤلہ، پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر عبدالقادر پٹیل اور دیگربھی موجودتھے۔صوبائی وزیر اور دیگررہنماؤں نے جلسہ گاہ میں کی جانے والی تیاریوں کاجائزہ لیا اور ان پراظہاراطمینان کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں