پیپلزپارٹی علاقائی جماعت نہیںوفاق کی زنجیرہےاویس مظفر

تنقیدکاجواب بہتراندازمیں دے سکتے ہیں لیکن ہم سیاسی افراتفری پھیلانانہیں چاہتے، اویس مظفر


Staff Reporter October 17, 2014
مریدوں اورموسیقاروں کی سیاسی دکان جلد بند ہونے والی ہے، ٹپی۔ فوٹو: فائل

لاہور: پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید اویس مظفر نے کہاہے کہ18اکتوبرکاجلسہ پیپلز پارٹی کیخلاف سازش کرنے والوں کیلیے عوام کی جانب سے ایک پیغام ہوگاکہ پیپلزپارٹی کنٹینرزاور علاقائی سطح کی جماعت نہیں بلکہ وفاق کی زنجیرہے۔

جمعرات کوباغ جناح کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پرالزامات لگانے والے یہ سمجھ لیں کہ ان کے اجتماعات میں لوگ سیروتفریح کیلیے آتے ہیں،جن کو بہلانے کیلیے وہ موسیقی کاسہارالیتے ہیں اور پھر اپنی سیاست کی دکانداری چمکانے کیلیے سیاسی قوتوں پرتنقید کے تیربرساتے ہیں لیکن تنقیداورالزامات سے پیپلزپارٹی گھبرانے والی نہیں،ہم تنقیدکاجواب بہتراندازمیں دے سکتے ہیں لیکن ہم سیاسی افراتفری پھیلانانہیں چاہتے،کنٹینرز،مریدوں اورموسیقاروں کی سیاست کرنے والوں کی دکانداری جلدبندہونے والی ہے ۔یہ وقتی سیاست ہے،پیپلزپارٹی کی سیاست عوام کی سیاست ہے۔

سید اویس مظفر نے کہا کہ بی بی کا بیٹا آئے گا،عوا م کے لیے خوشحالی اور روزگارلائے گا،پیپلزپارٹی کایہ جلسہ ایک ڈویژن یا ضلع کانہیں بلکہ ایک ملک گیرجلسہ ہے،جس میں ملک بھر سے قافلے شرکت کیلیے پہنچ رہے ہیں اوریہ جلسہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کرے گا۔دریں اثناپنجاب کے مختلف شہروں سے سائیکلوں کی قافلوں کی بلاول ہاؤس آمد پر سید اویس مظفر نے ان کا اسقبال کیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے جیالوں کاجذبہ پاکستان کی کسی سیاسی جماعت کے کارکن میں ہوہی نہیں سکتا،پیپلز پارٹی کے جیالے ہی پارٹی کی شان ہیں،جیالے اپنے قائد کا خطاب سننے کے لیے بے تاب ہیں اور18 اکتوبر کو چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹوزرداری اپنے جیالوں سے بھرپوراندازمیں خطاب کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں