افراط زرکی شرح میں 037 فیصد کمی

9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ،16 کی قیمتوں میں کمی اور28 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔


Khususi Reporter September 29, 2012
9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ،16 کی قیمتوں میں کمی اور28 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔. فوٹو: فائل

ملک میں گزشتہ ہفتے حساس قیمتوں کے اعشاریے کے لحاظ سے افراط زرکی شرح میں 0.37 فیصد کمی ہوئی۔

تاہم 8 ہزار روپے ماہانہ تک آمدن رکھنے والے طبقے کیلیے سب سے زیادہ 0.53فیصد اور 35 ہزار روپے ماہانہ سے زائد کمانے والوں کیلیے سب سے کم 0.26 فیصد کمی ہوئی۔

پاکستان بیوروشماریات سے جاری رپورٹ کے مطابق 27 ستمبر 2012کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ،16 کی قیمتوں میں کمی اور28 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

مقبول خبریں