ملک میں نئے انتخابات عوام کی دلی خواہش ہیں اسد عمر

پورے ملک کے عوام دھاندلی زدہ الیکشن کو مسترد کرتے ہوئے نئے الیکشن کا مطالبہ کرتے ہیں، اسد عمر


Staff Reporter October 26, 2014
دھاندلی زدہ الیکشن مسترد کرتے ہیں ،تبدیلی کی لہر گلگت بلتستان تک پہنچ چکی،اسد عمر فوٹو: آئی این پی/فائل

لاہور: رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہاکہ تبدیلی کی لہرکراچی سے لیکرخیبر تک اور خیبر سے لیکر گلگت بلتستان تک پہنچ چکی ہے ۔

پورے ملک کے عوام اس دھاندلی زدہ الیکشن کو مسترد کرتے ہوئے نئے الیکشن کا مطالبہ کرتے ہیں،نئے انتخاب ملک کے عوام کی دلی خواہش ہے، پاکستان کی عوام آئندہ کسی صورت مینڈیٹ چوری کرنے والوں اور مہنگائی وکرپشن کے ذمے داروں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے تحریک انصاف کراچی کی جانب سے سی ویو پر دیے جانے والے دھرکے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے کیا، انھوں نے پاکستانی قوم کو30نومبر کو اسلام آبادکے دھرنے میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ نیاپاکستان ہی ترقی کاضامن ہے،اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علی زیدی ، رکن سندھ اسمبلی ثمر علی خان ، خرم شیر زمان ، ڈاکٹر عائشہ حبیب، شہزاد حیدر علی شیر ، خرم حسن اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں