کراچی سمیت سندھ کے 5 شہروں میں 3 دن کیلئے ڈبل سواری پر پابندی ہوگی

صوبے میں مجالس اور جلوسوں کی کوریج کے درران ڈرون کیمروں کے استعمال پر 5 سے10محرم تک پابندی رہے گی،محکمہ داخلہ سندھ


ویب ڈیسک October 29, 2014
کراچی،حیدرآباد،سانگھڑ،خیرپوراورسکھرمیں 8،9 اور10محرم کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائد ہوگی، محکمہ داخلہ سندھ فوٹو:فائل

شہر قائد سمیت سندھ کے 5 بڑے شہروں میں 8، 9 اور 10 محرم کے دوران موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق کراچی، حیدرآباد، سانگھڑ، خیرپور اور سکھر میں 8، 9 اور10محرم کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائد ہوگی تاہم عوتوں، بچوں اور صحافیوں کو پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا جب کہ صوبے میں مجالس اور جلوسوں کی کوریج کے درران ڈرون کیمروں کے استعمال پر 5 سے10محرم تک پابندی رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں