تحریک انصاف کے استعفے انفرادی طور پر تصدیق کے بعد ہی منظور ہوں گے اسپیکر قومی اسمبلی

میرا کام استعفوں کے اصل ہونے اور کسی سیاسی دباؤ کے تحت استعفے دیئے جانے کی تصدیق کرنا ہے، سردارایازصادق


ویب ڈیسک October 29, 2014
حریک انصاف کے 33 میں سے 25 اراکین قومی اسمبلی آئے اور میں نے صبح 11 بجے سے 4 تک ان کا چیمبر میں انتظار کیا، ایاز صادق فوٹو:ایکسپریس نیوز

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے استعفے انفرادی طور پر تصدیق کے بعد ہی منظور ہوں گے جبکہ اب اس تمام صورتحال سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کروں گا۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ تحریک انصاف کے 33 میں سے 25 اراکین قومی اسمبلی آئے اور میں نے صبح 11 بجے سے 4 تک ان کا چیمبر میں انتظار کیا کیونکہ مجھے استعفوں کے اصل ہونے اور کسی سیاسی دباؤ کے تحت استعفے دیئے جانے کی تصدیق کرنا ہے۔ انہوں نے کہا استعفوں کا مسئلہ شروع ہونے پر شاہ محمود قریشی نے اجتماعی طور پر آنے کا کہا لیکن انہیں بتادیا تھا کہ استعفے انفرادی طورپر تصدیق کے بعد ہی منظور ہوں گے لیکن اب تمام صورتحال پر الیکشن کمیشن کو خط کے ذریعے آگاہ کروں گا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن حکام نے تمام تر صورتحال سے لاتعلقی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کسی رکن اسمبلی کے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرنا الیکشن کمیشن کا کام نہیں،استعفیٰ منظور کرنے کے مجاز اسپیکر قومی اسمبلی ہی ہیں جب کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ استعفے کی منظوری کے بعد متعلقہ حلقے میں ضمنی الیکشن کے شیڈول کا اعلان کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں