- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- ججز دھمکی آمیز خطوط، اسلام آباد ہائیکورٹ کا مستقبل میں متفقہ ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
افریقی ملک برکینا فاسو میں فوج نے حکومت کا تختہ الٹ کراقتدار پر قبضہ کرلیا
اواگیڈوگو: مغربی افریقی ملک برکینافاسو میں فوج نے صدر کو برطرف کر کے حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرلیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برکینا فاسو میں 27 سال سے اقتدار میں رہنے والے صدر کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر احتجاج کررہے تھے جبکہ دارالحکومت میں پرتشدد واقعات کے بعد فوج نے صدر بلیسی کمپور کو برطرف کرتے ہوئے حکومت کا تختہ الٹ دیا۔ فوجی سربراہ کرنل بوریما فارٹا نے آرمی ہیڈکوارٹر کے باہر موجود ہزاروں افراد کے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ صدر بلیسی کمپور اب مزید اقتدار میں نہیں رہ سکتے جبکہ فوج نے حکومتی معاملات عارضی طور پر اپنے ہاتھ میں لے لئے ہیں۔
دوسری جانب یورپی یونین کا کہنا ہے کہ برکینا فاسو کے عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار حاصل ہونا چاہئے اورجو بھی آئندہ اقدامات کئے جائیں وہ اتفاق رائے اور قانون کے مطابق ہوں۔
واضح رہے کہ برکینا فاسو کے صدر بلیسی کمپور گزشتہ 27 سال سے حکومت کر رہے تھے اور ایک مرتبہ پھر آئین میں ترمیم کے ذریعے 2015 میں نئی حکومت کے قیام تک اقتدار میں رہنا چاہتے تھے جس کے خلاف ملک بھر میں گزشتہ کئی روز سے احتجاج جاری تھا ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔