طویل عرصے بعد ٹیم متحد ہوکرکھیلتی نظر آئی حنیف محمد

ٹیسٹ جیت کرسیریز میں2-0 سے کامیابی پانے کے لیے سخت محنت کرنا ہوگی، حنیف محمد


Sports Reporter November 01, 2014
یونس نے ڈبل سنچری بناکر خوشی دوبالا کردی،مصباح الحق کا اعتماد بھی بحال ہوگیا ۔ فوٹو: فائل

سابق ٹیسٹ کپتان حنیف محمد نے کہا ہے کہ یونس خان نے دوسرے ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بناکرخوشی دوبالا کردی۔

کافی مدت بعد پاکستان کرکٹ ٹیم متحد ہوکر کھیلتی نظر آرہی ہے،اس کا تمام تر کریڈٹ سینئرز خاص طور پر یونس کوجاتا ہے۔ نمائندہ ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایک عرصے سے خراب بیٹنگ کا طعنہ سننے والی ہماری ٹیم نے ثابت کر دیا کہ اس شعبے میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے۔

یونس خان کا بیٹ رنز اگل رہا ہے تو سنچری بنانے والے کپتان مصباح الحق کا اعتماد بھی بحال ہوتا نظر آیا، حنیف محمد نے کہا کہ متحد ہوکر ٹیم اسپرٹ کے ساتھ کھیلنے والی میزبان ٹیم کے پاس خود کو منوانے کا سنہری موقع ہے، ٹیسٹ جیت کرسیریز میں2-0 سے کامیابی پانے کے لیے سخت محنت کرنا ہوگی،دفاعی انداز اختیار کرنے والی آسٹریلوی ٹیم میچ جیت کرسیریز برابرکرنے کی کوشش کرے گی، بیٹسمین وکٹ پر رکنے اور ہمارے اسپنرز وکٹ لینے کی کوشش کریں گے،کھیل کے چوتھے دن میچ کے رخ کا تعین ہو جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں