بینظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر تربیتی طیارہ گر کر تباہ

فلائنگ کلب کا سیسنا طیارہ ٹیک آف کرتے ہی رن وے کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، سول ایوی ایشن حکام


ویب ڈیسک November 01, 2014
طیارہ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو سول ایوی ایشن ایمبولنس کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ فوٹو؛ فائل

لاہور: بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر چھوٹا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں پائلٹ اور 2 معاون پائلٹ زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر فلائنگ کلب کا سیسنا طیارہ ٹیک آف کرتے ہی رن وے کے قریب گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں پائلٹ حماد اور 2 معاون پائلٹ زخمی ہو گئے۔ طیارہ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو سول ایوی ایشن ایمبولنس کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کے تباہ ہونے کی وجوہات کا پتہ چلانے کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔