ملکہ برطانیہ کے قتل کی منصوبہ بندی کا الزام4مسلم نوجوان گرفتار

گرفتارافراد ملکہ برطانیہ پرچاقو سے حملہ کرکے انھیں قتل کرناچاہتے تھے۔


INP November 09, 2014
لندن پولیس نے ملکہ برطانیہ اور وزیراعظم ڈیوڈکیمرون دونوں کو ممکنہ خطرے سے آگاہ کردیا تھا۔ فوٹو : اے ایف پی / فائل

لندن پولیس نے ملکہ برطانیہ کے قتل کامنصوبہ ناکام بناتے ہوئے دہشت گردی کے منصوبے کے الزام میں 4مسلم نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔

برطانوی میڈیاکے مطابق دارالحکومت لندن کے 4مقامات پرچھاپوں کے دوران ملکہ برطانیہ کے قتل کا منصوبہ بنانے والے 4 مسلم نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیاہے۔ پولیس حکام کاکہنا ہے کہ لندن پولیس نے ملکہ برطانیہ اور وزیراعظم ڈیوڈکیمرون دونوں کو ممکنہ خطرے سے آگاہ کردیا تھا۔ گرفتارافراد رائل البرٹ ہال میں برطانوی فوج کی یادگاری تقریب کے دوران ملکہ برطانیہ پرچاقو سے حملہ کرکے انھیں قتل کرناچاہتے تھے۔