ابوظبی ٹیسٹ‘ پاکستان نے عمدہ بیٹنگ کی حنیف محمد

500 سے زائد رنز بناکر میچ پر گرفت مضبوط کرنا ہوگی، شہزاد سے توقعات ہیں، سابق کپتان


Sports Reporter November 10, 2014
اب ہمارے بیٹسمین اسکور کرنے کے عادی ہوتے جارہے ہیں، حنیف محمد۔ فوٹو: فائل

BADIN: سابق ٹیسٹ کپتان حنیف محمد نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں کسی بھی دباؤ سے بالاتر ہوکر عمدہ بیٹنگ کی، ناقابل شکست سنچری کے ساتھ کریز پرموجود احمد شہزاد سے مستقبل میں بڑی توقعات ہیں،500 سے زائد اسکورکرکے میچ پرگرفت مزید مضبوط کی جاسکتی ہے۔

ابو ظبی ٹیسٹ کے ابتدائی دن کا کھیل ختم ہونے پر نمائندہ 'ایکسپریس 'سے گفتگو میں سابق بیٹسمین نے کہا کہ ایسا لگتاہے کہ اب ہمارے بیٹسمین اسکور کرنے کے عادی ہوتے جارہے ہیں، سینئر کھلاڑیوں خاص طور پرآسٹریلیا کے خلاف کامیاب سیریز میں کلیدی کردار ادا کرنے والے یونس خان نے نوجوان بیٹسمینوں میں ہمت اور عزم پیدا کردیا ہے، محمد حفیظ کی بدقسمتی رہی کہ وہ سنچری سے محروم رہے۔

حنیف محمد نے کہا کہ پہلے دن کے مقررہ 90 اوورز کے کھیل میں محض ایک وکٹ گنوا کر269 رنز بناکر پاکستان نے اپنی پوزیشن مضبوط کرلی ہے، گو نیوزی لینڈ کی بولنگ بہتر رہی لیکن کیچ اور اسٹمپڈ کے مواقع ضائع ہونے سے پاکستان کو فائدہ ملا، لگتا ہے کہ پاکستان اس میچ میں بھی کامیابی سے ہمکنار ہوگا، انھوں نے کہاکہ وقت گزرنے ساتھ ٹرن لینے والی وکٹ سے پاکستانی اسپنرز کو فائدہ اٹھانا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں