کراچی کے علاقے سعید آباد سے ایس ایچ او پریڈی غضنفرکاظمی کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار پولیس

ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں ریاض اور انور کے ساتھ مل کر غضنفر کاظمی کو قتل کیا تھا،پولیس کا دعویٰ


ویب ڈیسک November 11, 2014
سندھ حکومت نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کر رکھا تھا، فوٹو : فائل

لاہور: پولیس نے ایس ایچ او پریڈی غضنفر کاظمی کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایس ایس پی عرفان بلوچ کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سعید آباد میں کارروائی کرکے سابق ایس ایچ او پریڈی غضنفر کاظمی کےقتل میں ملوث ملزم عمران زمان کو گرفتار کیا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ ایس ایچ او غضنفرکاظمی نے غبن کے کیس میں ماسٹر مائنڈ عمر زمان کو گرفتار کیا تھا جس کے بعد ملزم نے گرفتاری پر ایس ایچ او کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا اور اپنے دیگر ساتھیوں ریاض اور انور کے ساتھ مل کر غضنفر کاظمی کو قتل کیا۔

پولیس کے مطابق سندھ حکومت نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کر رکھا تھا جب کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں