اسمگل اشیا کی تجارت کیخلاف ملک گیر آپریشن کی تیاریاں

نان ڈیوٹی پیڈ اشیا فروخت کرنیوالے تاجر، ڈسٹری بیوٹرز، ہول سیلرز، دکانداروں کیخلاف کارروائی، اشیا ضبط، جرمانے اور۔۔۔


Irshad Ansari November 15, 2014
ایف بی آر نے ڈیٹا اکھٹا کرلیا، غیرقانونی تجارت میں ملوث عناصر کی فہرستیں تیار اور جامع حکمت عملی بناکر آپریشن شروع کیا جائیگا، ذرائع فوٹو: فائل

KARACHI/HYDERABAD: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے اشیا کی اسمگلنگ اور مقامی سطح پر تیار ہونے والی نان ڈیوٹی پیڈ اشیا کی فروخت میں ملوث تاجروں کے خلاف کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس ضمن میں ''ایکسپریس'' کو دستیاب دستاویز کے مطابق ایف بی آر کے ڈائریکٹوریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو اور ڈائریکٹوریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کسٹمز کی ٹیمیں مشترکہ طور پر اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے کارروائیاں کریں گی اور ایسے تاجر، ڈسٹری بیوٹرز، ہول سیلرز، دکاندار جو اسمگل شدہ اشیا کی تجارت میں ملوث ہیں ان کے خلاف آپریشن کیا جائے گا۔

اس بارے میں ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پر نان ڈیوٹی پیڈ اشیا تیار کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی اور کارروائی کے دوران برآمد ہونے والی اشیا کو ضبط کرکے ذمے داروں کو جرمانے اور سزائیں دی جائیں گی، علاوہ ازیں ان کے ذمے واجب الادا ٹیکس کے تعین کے لیے فزیکل آڈٹ بھی کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ملک میں اسمگل شدہ اشیا کی تجارت اور نان ڈیوٹی پیڈ اشیا کی مینوفیکچرنگ کے حوالے سے ڈیٹا اکھٹا کرلیا ہے اور اس غیرقانونی تجارت میں ملوث عناصر کی فہرستیں مرتب کی جارہی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے جامع حکمت عملی مرتب کرنے کے بعد ملک گیر آپریشن شروع کردیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں