- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد میں رونمائی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
پاکستان دنیا بھر میں پولیو وائرس پھیلانے والا واحد ملک قرار
جینیوا: عالمی ادارہ صحت نے پولیو سے متعلق نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے پاکستان کو دنیا بھر میں وائرس پھیلانے والا واحد ملک قرار دے دیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کی ہیلتھ کمیٹی نے دنیا بھر سے پولیو کے خاتمے کے لئے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان واحد ملک ہے جس سے پولیو دنیا میں پھیل رہا ہے، رواں برس جولائی سے اب تک 3 بار پولیو وائرس پاکستان سے افغانستان منتقل ہو چکا ہے۔ بین الاقوامی بیلتھ کمیٹی کی رپورٹ میں حکومت پاکستان سے پوچھا گیا ہے کہ کتنے پاکستانی سرٹیفیکیٹ لے کر بیرون ملک گئے اور کتنے افراد کو پولیو سرٹیفیکیٹ نہ ہونے پر بیرون ملک جانے سے روکا گیا۔
بین الاقوامی ہیلتھ کمیٹی نے پاکستان کو 6 ماہ میں پولیو وائرس پر قابو پانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو سرٹیفیکٹ کے بغیر کسی کو بھی بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت نہ دی جائے اور پولیو سرٹیفیکیٹ سے متعلق تمام معلومات فراہم کی جائیں۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ اگر پولیو وائرس سے متعلق دی گئی ہدایات پر عمل نہ کیا گیا تو پاکستانی مسافروں کی اسکریننگ کی جائے گی۔
واضح رہے کہ رواں برس بھی پاکستان میں پولیو کے 243 کیسز سامنے آ چکے ہیں جن میں سب سے زیادہ تعداد خیبر پختون خوا اور فاٹا کی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔