کیویز کا پلڑا بھاری ہو گیاپاکستان کی فتح مشکل ہے ناممکن نہیںحنیف محمد

کیویز100 رنز کی سبقت کے ساتھ دوسری اننگز میں تیز کھیل کرزیادہ سے زیادہ رنز جوڑنے کی کوشش کریں گے، حنیف محمد


Sports Reporter November 20, 2014
دوسری اننگز میں پاکستان کے لیے 350 رنز کا ہدف مشکل کا سبب بن سکتا ہے، حنیف محمد۔ فوٹو: فائل

سابق کپتان حنیف محمد نے کہا ہے کہ دبئی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کا پلڑا بھاری ہو گیا۔ پاکستان کی فتح مشکل ہے مگر ناممکن نہیں۔

نمائندہ ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کریز پر موجود سرفراز احمد کے سواکسی دوسرے کھلاڑی سے رنز کی توقع نہیں، کیویز100 رنز کی سبقت کے ساتھ دوسری اننگز میں تیز کھیل کرزیادہ سے زیادہ رنز جوڑنے کی کوشش کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ وکٹ نے ٹرن لینا شروع کردیا جس سے ہمارے اسپنرز کو فائدہ اٹھانا ہوگا، دوسری اننگز میں پاکستان کے لیے 350 رنز کا ہدف مشکل کا سبب بن سکتا ہے لیکن اگر بیٹسمین عمدہ کھیل دکھانے میں کامیاب رہے تو میچ ڈرا ہوجائے گا، ایک سوال پرحنیف محمد نے کہا کہ تیسرے دن پاکستان نے بہترکھیل پیش کیا، یونس خان اور اظہر علی نے مشکل وقت میں عمدہ بیٹنگ کر کے ٹیم کو دبائو سے نکالا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں