پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ کیلیے ٹیموں کا اعلان

ورلڈ کپ کی وجہ سے کئی اسٹار پلیئرز پہلے میچ میں ایکشن میں دکھائی نہیں دیں گے


Sports Reporter October 01, 2012
سری لنکا میں ٹوئنٹی20 ورلڈ کپ کی وجہ سے کئی اسٹار پلیئرز پہلے میچ میں ایکشن میں دکھائی نہیں دیں گے۔ فوٹو: فائل

LEEDS: بدھ سے شروع ہونے والے پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کیلیے ٹیموں کا اعلان کر دیا گیا۔

سری لنکا میں ٹوئنٹی20 ورلڈ کپ کی وجہ سے کئی اسٹار پلیئرز پہلے میچ میں ایکشن میں دکھائی نہیں دیں گے۔ حبیب بینک کا اسکواڈ یونس خان، عمران فرحت، احمد شہزاد، شان مسعود، عثمان صلاح الدین، رمیز راجہ ، حسن رضا، شیخ محمد اسد، آفتاب خان، ہمایوں فرحت، فرحان اقبال، عبدالرحمان، محمد اسلم قریشی،محمدکامران حسین، عمرگل، فہد مسعود، سرمد انور، احسان عادل، سلمان قادر اور عبدالامیر پر مشتمل ہے ، اسٹیٹ بینک کو رضوان حیدر، رمیز عالم، عدنان رسول، نذر حسین، عدنان رئیس، گلریز صدف، انصر جاوید، جالت خان ، محمد نوید، کاشف صدیق، محمد علی، رمیز راجہ، سعد الطاف، محمد علی، حسن محمود، فرخ شہزاد، فرحان خان، عثمان سعید، محمد سعد اور عثمان ارشد کا ساتھ حاصل ہوگا۔

سوئی ناردرن کی ٹیم میں مصباح الحق، محمد حفیظ، عمر اکمل، نعیم الدین، علی وقاص، رضا علی ڈار، عظیم گھمن، خرم شہزاد، توفیق عمر،اظہر علی، عمران خالد، یاسر شاہ، عدنان اکمل، محمد رضوان، سمیع اللہ نیازی، اسد علی، عمران علی، عادل رضا، ظہور خان اور بلاول بھٹی موجود ہیں، واپڈا کی نمائندگی رفعت اللہ مہمند، آصف خان، محمد فیاض، عامر سجاد، شعیب مقصود، علی عظمت، احمد سعید، کلیم احمد، ذوالفقار بابر،سعید اجمل، رانا نوید، سرفراز احمد، ابراہیم، جنید خان، ایوب ڈوگر، اظہر بھٹی، بلال خلجی، وقار احمد، اظہر اللہ، حافظ سعد نسیم کریں گے، یو بی ایل نے شبیر احمد، محمد ارشاد، علی سعد، فہیم قریشی، عابد علی، محمد سمیع، محمد کاشف بھٹی، سعد سرخیل، رومان رئیس خان، اعتماد الحق، عمران علی، عدنان بیگ، فرحان اصغر، اختر ایوب، زوہیب احمد، زبیر خان، خاقان ارسل راجہ، معید احمد، عاطف جبار اور سید اسامہ شاہ کا انتخاب کیا۔

پی آئی اے کی ٹیم شعیب ملک، کامران ساجد، انور علی،فیصل اقبال، شہریار غنی، شعیب خان، انوپ روی، سید فراز علی، سید راحت علی، علی عمران پاشا،سرفراز احمد، اعزاز بن الیاس، فہد اقبال، آغا صابر، سید نجف شاہ، جان نثار خان، شہزر محمد، طاہر خان، اختروحید اور معروف عزیز پر مشتمل ہے،پورٹ قاسم اتھارٹی کیلیے خالد لطیف، عثمان رفیق، خرم منظور، عمر امین، شاہ زیب حسن، کامران یونس، دانیال حسن، عبدالرئوف، محمد سمیع، محمد طلحہ، تنویراحمد، محمد سلمان، محمد وقاص، عاصم کمال، علی دائود، اعظم حسین، صدف کبیر،تابش نواب، عاطف علی زیدی اور حمزہ اشفاق خدمات انجام دیں گے، نیشنل بینک کی ٹیم کامران اکمل، ناصر جمشید، فواد عالم، سمیع اسلم، محمد نواز، بلال منیر، امین الرحمن، قیصر عباس، راشد ریاض، عزیر الحق، رضا حسن، فیصل طاہر، عمید آصف، انوار حفیظ، عمر وحید، وہاب ریاض، حماد اعظم، محمد عمران خان اور عمیر خان پر مشتمل ہے۔

کے آر ایل میں سعید انور، زین عباس، نوید احمد، محمد یاسین، علی خان، شعیب منہاس، ذوالفقار جان، علی ندیم عباس، یاسر عرفات، یاسر علی، محمد عرفان، راحت علی، پرنس عباس، نیئر عباس، نعمان علی، جعفر نذیر، جنید الیاس، محمد طیب ریاض، حمزہ پراچہ، بازید خان، زیڈ ٹی بی ایل میں عمران نذیر،افتخار انجم، عبدالرزاق، سہیل تنویر، سعید اجمل، یاسر حمید، محمد خلیل، ریحان ریاض، حارث سہیل، جنید قادر، سجاد حسین، عاطف اشرف، زوہیب خان، شرجیل خان، بابر اعظم، آفاق رحیم ،شکیل انصر اور کامران نعیم شامل ہیں۔