آنجہانی کرکٹر فلپ ہیوز کی آخری رسومات آسٹریلیا میں ادا کردی گئیں

ویب ڈیسک  بدھ 3 دسمبر 2014
فل ہیوز کو ان کے آبائی شہر میکس ویل میں سپرد خاک کیا گیا فوٹو: اے ایف پی

فل ہیوز کو ان کے آبائی شہر میکس ویل میں سپرد خاک کیا گیا فوٹو: اے ایف پی

کینبرا: آسٹریلیا میں کھیل کے دوران گیند لگنے سے ہلاک ہونے والے کرکٹر فلپ ہیوز کی آخری رسومات ان کے آبائی علاقے میں ادا کردی گئیں جس میں ملک کے وزیر اعظم سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

فلپ ہیوز کی آخری رسومات آسٹریلیا کی نیو ساؤتھ ویلز میں واقع ان کے آبائی قصبے میکس ویلے میں منعقد کی گئیں، جس میں آسٹریلوی وزیراعظم ٹونی ایبٹ سمیت اعلیٰ سیاسی حکام، آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک سمیت پورے ٹیسٹ اسکواڈ کے علاوہ بین الاقوامی کرکٹرز نے بھی شرکت کی۔  وہاں موجود سوگواران نے فلپ ہیوز کو انتہائی احترام کے ساتھ خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کی آخری رسومات کو ملک کے  مختلف ٹی وی چینلز نے براہ راست نشر کیا جبکہ سڈنی ، ایڈیلیڈ، پرتھ، میلبرن  اور دیگر شہروں کے کرکٹ اسٹیڈیمز میں نصب بڑی اسکرینز پر اسے دکھایا گیا۔

واضح رہے کہ 25 نومبر کو آسٹریلیا میں مقامی لیگ میچ کے دوران فاسٹ بولر شین ایبٹ کا ایک باؤنسر فلپ ہیوز کو گردن پر لگا تھا، جس کے دو روز بعد ان کا انتقال ہو گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔