پولیس مقابلے میں جرائم پیشہ ہلاک کارروائیوں میں 51 ملزم گرفتار

24 گھنٹوں میں 4 پولیس مقابلے اور 80 چھاپوں میں 22 ہتھیار اور 5 دستی بم برآمد


Staff Reporter December 11, 2014
24 گھنٹوں میں 4 پولیس مقابلے اور 80 چھاپوں میں 22 ہتھیار اور 5 دستی بم برآمد۔ فوٹو: فائل

پولیس نے کارروائیوں اور مقابلوں کے دوران جرائم پیشہ کو ہلاک اور 51 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس ترجمان کے مطابق پولیس نے مختلف علاقوں میں 80 چھاپہ مار کارروائیوں اور 4 پولیس مقابلوں کے دوران ایک جرائم پیشہ ملزم کو ہلاک اور مجموعی طور پر 51 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 5 دستی بم، 22 ہتھیار، 520 گرام چرس اور 5 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔

گرفتار ملزمان میں دہشت گردی کے مقدمے میں نامزد 4 ملزمان، ڈکیتی کے مقدمے میں ایک، غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں 16، انسداد و منشیات ایکٹ کے تحت 5، مقدمات میں مفرور و اشتہاری 6 جبکہ جرائم کے مقدمات میں نامزد 19 ملزمان شامل ہیں۔