11حساس یونین کو نسلوں میں انسدادپولیومہم شروع ہوگئی

مہم کے دوران 2 لاکھ 13 ہزار 710بچوں کوپولیوکے قطرے پلائے جائیں گے۔


Staff Reporter December 21, 2014
افسران بچوں کوپولیوسے بچانے کیلیے اپناکردارذمے داری سے اداکریں،کمشنر کراچی فوٹو: ایکسپریس/فائل

کراچی کی11حساس یونین کو نسلوں میں انسدادپولیو مہم دوبارہ ہفتہ سے شروع ہوگئی، 5 روزہ مہم کے دوران 2لاکھ 13 ہزار 710 بچوں کو پولیوسے بچاؤں کے قطرے پلائے جائیں گے۔

کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی صدارت میں ایک اجلا س میں انسداد پولیو مہم کا جائزہ لیاگیا،اجلاس میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندے ،ای ڈی او صحت ظفراعجاز،ایس ایس پی اعجازہاشمی اوردیگر نے شرکت کی،اجلا س کو بتا یاگیاکہ انسداد پولیو مہم میں سیکیورٹی کے خصو صی انتظامات کیے گئے ہیں مہم کے دوران گھر گھر جاکر پولیوسے بچاؤکے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔

اجلاس کوبتایاگیاکہ کراچی کی حساس یونین کونسلوں میں مشکلات کے باوجودپولیوپلانے کاکام ماضی سے بہت بہتررہاہے جن علاقوں میں والدین کی وجہ سے بچوں کوپولیوسے بچاؤکے قطرے پلانے ممکن نہیں تھاوہاں بھی علما، مذہبی رہنماؤں ،علاقہ معززین اورسماجی کارکنوں کے تعاون کی وجہ سے بچوں کوپولیوسے بچاؤکے قطرے پلائے گئے ہیں،کمشنرنے کہاکہ بچوں کی زندگیوں کومحفوظ بنانے کے لیے پولیوکے مکمل خاتمے کی کوششیں کی جارہی ہیں،ٹاؤن میونسپل افسران قومی جذبہ سے کام کریں اوربچوں کے مستقبل کی خاطرانھیں پولیوسے بچانے کے لیے اپناکردارذمے داری سے اداکریں۔