- کھارادر میں گارڈ کے سر پر ہتھوڑا مار کر پستول چھین لیا گیا، ویڈیو وائرل
- ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن، سندھ پولیس کی نئی گاڑیوں کے لیے کروڑوں کے فنڈز منظور
- کوئٹہ سریاب روڈ پر پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک
- مسافروں کی حفاظت کیلیے ہر گاڑی میں ایک اہلکار سوار ہوگا، وزیراعلیٰ بلوچستان
- لاہور میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی تیز رفتار گاڑی نے اکلوتے بچے کو کچل ڈالا
- گندم درآمد اسکینڈل، تحقیقاتی کمیٹی کی انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کو طلب کرنے کی تردید
- فیصل کریم کنڈی نے گورنر کے پی کا حلف اٹھا لیا، وزیراعلیٰ کی تقریب میں عدم شرکت
- پاکستانی نژاد صادق خان ریکارڈ تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب
- وفاقی حکومت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدے گی، وزیراعظم
- باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی اور پڑوسی کے لڑکے کو قتل کردیا
- شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک
- فواد چوہدری 9 مئی سے جڑے 8 مقدمات میں شامل تفتیش
- آڈیو لیکس کیس میں آئی بی، ایف آئی اے اور پی ٹی اے سربراہ کو توہین عدالت کے نوٹس جاری، جرمانہ عائد
- ملازمت کے امیدوار کا آجر کو سی وی دینے کا انوکھا طریقہ
- اے آئی ٹیکنالوجی ایمرجنسی صورتحال میں مفید نہیں، ماہرین
- ایف بی آر میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم
- باکسر عامر خان کو پاک فوج نے اعزازی کیپٹن کے رینکس سے نواز دیا
- ایپل کی آئی فون صارفین کو مشکل سے نکالنے کے لیے کوشش جاری
- پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار
- عالمی عدالت انصاف امریکا و اسرائیل کی دھمکیوں پر برہم، انصاف میں مداخلت قرار دے دیا
مشکل حالات میں مشکل اور بڑے فیصلے کرنا ہوں گے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف
اسلام آباد: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک کے مشکل حالات ہیں اور اس میں ہمیں بڑے اور مشکل فیصلے کرنا ہوں گے جبکہ دہشت گردوں کے خلاف جرات مندانہ فیصلوں کا بھی وقت آگیا ہے۔
وزیراعظم ہاؤس میں پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے سربراہ پاک فوج نے بتایا کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب اورخیبر ون کامیابی سے جاری ہیں تاہم دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچانے اور دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے سخت قوانین اور موثر اقدامات کرنا ہوں گے۔ جنرل راحیل شریف نےکہا کہ اس وقت مشکل حالات ہیں اور ہمیں مشکل اور بڑے فیصلے کرنا ہوں گے جبکہ دہشت گردوں کے خلاف جرات مندانہ فیصلوں کا بھی وقت آگیا ہے۔
پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج قوم کے ساتھ کھڑی ہے ہمیں ہر صورت دہشت گردی ختم کرنا ہوگی، ہم متحد ہوکر ہی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب ہوسکتے ہیں، دہشت گردی کے خلاف قابو پانے کے لیے سخت قوانین اور موثر اقدامات کی ضرورت ہے جبکہ دہشت گردی کے خلاف کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد بھی یقینی بنایا جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔