خصوصی صنعتی زونزکیلیے ہرقسم کی مشینری درآمد ہوگی

مشینری وآلات ملک میں تیارہونے کی صورت میں باہرسے نہ منگوانے کی پابندی ختم.


Khususi Reporter October 03, 2012
مشینری وآلات ملک میں تیارہونے کی صورت میں باہرسے نہ منگوانے کی پابندی ختم. فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وفاقی حکومت نے ملک میں خصوصی صنعتی واکنامک زونز کے قیام کے لیے مقامی سطح پر تیار ہونے والی مشینری، پلانٹس، آلات سمیت دیگر اشیا کی درآمد پر عائد پابندی ختم کردی ہے۔

جس کے تحت ان خصوصی انڈسٹریل و اکنامک زونز کی ڈیولپمنٹ کے لیے تمام قسم کی مشینری، پلانٹس و آلات درآمد کیے جاسکیں گے۔ اس ضمن میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی جانب سے گزشتہ روز جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر1097(I)/2012کے تحت 19 جنوری 2009کو جاری کردہ ایس آر او 41(I)2009 میں ترمیم کردی گئی ہے۔ ترمیمی ایس آر او کے تحت 19جنوری کو جاری کردہ نوٹیفکیشن میں شامل اگر مقامی سطح پر تیار نہ ہورہی ہوں کے الفاظ ختم کردیے گئے ہیں۔

اس بارے میں جب فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کے سینئر افسر سے رابطہ کیا توانہوں نے بتایا کہ اس ترمیمی ایس آر او کے تحت ملک میں خصوصی صنعتی واقتصادی زونز کی ڈیولپمنٹ کے لیے تمام قسم کی مشینری، پلانٹس،آلات سمیت دیگر اشیا درآمد کی جاسکیں گی جبکہ پہلے صرف وہ اشیا درآمد کی جاسکتی تھیں جو ملک میں تیار نہیں ہوتی تھیں مگر اب خواہ مقامی سطح پر تیار ہورہی ہوں یا نہیں تمام قسم کی مشینری، پلانٹس،آلات سمیت دیگر اشیا درآمد کی جاسکیں گی۔

مقبول خبریں