لڑکی سے موبائل فون پر بات کرتے ہوئے لڑکا ٹرین کی زد میں آگیا

صغیر موبائل پر لڑکی سے بات کرتے ہوئے ریلوے لائن پر آگیا اور پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی زد میں آگیا


Staff Reporter January 04, 2015
پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔ فوٹو: فائل

ڈرگ روڈ ریلوے پولیس چوکی کی حدود بلوچ کالونی پل کے نیچے ٹرین کے زد میں آکر ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

اہکسپریس کے مطابق ڈرگ روڈ پولیس چوکی کے منشی کانسٹیبل غلام اصغر نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 22 سالہ صغیر احمد ولد محمد نواز کے نام سے کر لی گئی، متوفی بلوچ کالونی پل ریلوے لائن کے سامنے عمر کالونی رحمان چوک کچی آبادی کا رہائشی تھا۔

انھوں نے بتایا کہ عینی شاہدین نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا ہے کہ واقعے کے وقت صغیر موبائل فون پر لڑکی سے بات کرتے ہوئے ریلوے لائن پر آگیا اور کینٹ اسٹیشن سے پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی زد میں آگیا، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔