- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
فرانس میں 48 گھنٹے تک جاری پولیس آپریشن میں 3 حملہ آوروں سمیت7 افراد ہلاک
پیرس: فرانس میں 2 روز قبل ہفت روزہ اخبار پر دھاوا بولنے والے حملہ آوروں اور پولیس کے درمیان تیسرے روز بھی دارالحکومت پیرس میں جنگ کی سی کیفیت برقرار رہی اور کئی گھنٹوں تک گھیراو کرنے کے بعد پولیس نے 3 مسلح افراد کو ہلاک کرکے کچھ یرغمالیوں کو رہا کرا لیا ہے جبکہ اس دوران مسلح افراد نے یرغمالیوں میں سے 4 افراد کو ہلاک کردیا۔
فرانسیسی پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے پیرس کے شمال میں انڈسٹریل ٹاؤن دامارٹن این گولے کی عمارت میں داخل ہوکر ایک شخص کو جبکہ پیرس کے مشرقی حصے میں بھی ایک ٹاؤن میں دہشت گردوں نے سپر مارکیٹ کے ایک اسٹور میں گھس کر 5 سے زائد افراد کو یرغمال بنا لیا تھا ، پولیس کی بھاری نفری نے دونوں عمارتوں کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا اور 48 گھنٹوں کی کارروائی کے بعد تینوں مسلح افراد کو ہلاک کردیا گیا ہے تاہم دہشت گردوں نے مرنے سے قبل فائرنگ کر کے یرغمالیوں میں سے 4 کو ہلاک کردیا جبکہ باقی یرغمال بنا ئے گئے افراد کو رہا کرا لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ تمام دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے جبکہ اس کارروائی کے دوران ایک پولیس افسر سمیت 4 افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔
پولیس کاکہنا ہے کہ مسلح افراد کے پاس بھاری ہتھیار موجود تھے اور انہوں 5 افراد کر یرغمال بنالیا تھا جبکہ یہ وہی حملہ آورتھے جنہوں نے چارلی ایبڈو پر حملہ کیا تھا۔ پولیس حکام نے حملے میں ملوث 2 دہشت گردوں کی تصاویر جاری کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ عوام 32 سالہ کاولی بیلے اور خاتون دہشت گرد 26 سالہ حیات بامیڈینی سے ہوشیار رہیں۔
اس سے قبل پیرس کے مشرقی علاقے میں پولیس اخبار کے دفتر پر حملہ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے آپریشن کر رہی تھی کہ حملہ آوروں نے ایک گاڑی سے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا جب کہ حملہ آوروں نے ایک شخص کو یرغمال بھی بنا لیا۔ پولیس کی جانب سے مبینہ حملہ آوروں کی گاڑی کا پیچھا کیا جا رہا ہے جب کہ سرچ آپریشن کے دوران علاقے کی ہیلی کاپٹرز سے فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی فرانس میں شرپسندوں نے 2 مساجد پر دستی بموں سے حملہ کیا جب کہ فائرنگ سے ایک خاتون پولیس اہلکار ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوا تھا اور اس سے ایک روز قبل پیرس میں ہفت روزہ اخبار کے دفتر پر فائرنگ سے ایک صحافی اور گستاخانہ خاکے بنانے والے کارٹونسٹ سمیت 12 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔